افغانستان میں امن کی کوششوں پر ترکی کے مشکور ہیں: امریکہ

 John Kirby

John Kirby

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے کی نگرانی میں تعاون کے لیے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے آغاز پر کابل کے حامد کرزئی ہواءی اڈے کی حفظت پر اس وقت ساری توجہ ترکی پر مرکوز ہے جس کےلیے امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے ترکی سے رابطے میں ہیں اور ہم ان کے تعاون پر مشکور ہیں۔

دوسری جانب امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی اس حوالے سے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کو ممکن بنانے کے لیے ترکی کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کی ہم تعریف کرتے ہیں۔