افغانستان، طالبان کے فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک

Afghanistan Soldiers

Afghanistan Soldiers

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) عسکریت پسندوں کے شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 فوجی جان بحق ہو گئے۔

209 ویں شاکین بٹالین کے کمانڈر ترجمان محمد خنیف رضائی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے بلخ کی تحصیل چم تال سے منسلک سیراسیاب علاقے کی ایک چیک پوسٹ کو ہدف بنایا۔

اس دوران 5 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، علاوہ ازیں سات عسکریت پسند بھی جوابی حملے میں ہلاک ہو گئے

عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 5 کو عسکریت پسندوں نے اسیربنا لیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں 11 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔