افغانستان: طالبان نے فوجی چوکی پر حملہ کر دیا، 14 فوجی اہلکار ہلاک 2 زخمی

Afghanistan Taliban Attack

Afghanistan Taliban Attack

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں فوجی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، صوبے قندوز میں فوجی چوکی پر طالبان نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 14 فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

مقامی طالبان کمانڈرز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فوجیوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جبکہ جنگجوؤں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا اور ایک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کے لیے ایک دوسرے پر پُرتشدد کارروائیوں اور حملوں کو روکنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فوج اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔