افغانستان پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے۔ شاہ محمود قریشی

 Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے اس پر گزارشات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ محدود مدت کے لیے تھا، ہمارے غیر ملکی ذرائع میں بہتری آئی تو ہم نے پیسے واپس کر دیے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ امور میں ہرگز تنہا نہیں، آج بھارت پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، وہاں جنونی حکومت ہے،کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔