شاہد آفریدی کے ٹک ٹاک سے متعلق بیان نے حریم شاہ کو مایوس کر دیا

Hareem Shah

Hareem Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ شاہد آفریدی ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی کو صحیح قرار دیے جانے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی بہت بڑی فین ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

حریم شاہ نے مزید کہا کہ اگر شاہد آفریدی کہتے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی ختم کی جائے تو ٹھیک تھا، لیکن شاہد آفریدی کو ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں کہنا چاہیے تھا، حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

واضح رہے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی لگنے کے بعد شاہد آفریدی نے اسے درست قرار دیا تھا تاہم حریم شاہ سمیت چند دیگر اداکاروں نے اس کی مخالفت میں بیان دیے تھے اور حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس ایپ پر مکمل پابندی عائد نہ کی جائے بلکہ اس سے متنازع مواد ہٹانے کے بعد پابندی ہٹادی جائے۔