الخدمت فاءونڈیشن کے رازی اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح

Opening

Opening

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن کے رازی اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاءونڈیشن نے الخدمت رازی اسپتال کے آئی سی یو واڑ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاءونڈیشن ، سیکرٹری جنرل الطاف شیر ،ایم ایس ڈاکٹر افتخار برنی معززین علاقہ،سٹاف رازی اسپتال اور الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھاکہ الخدمت رازی ہسپتال صحت کے شعبے میں خدمت خلق کا منفرد ماڈل ہے۔

جہاں استحصال کے بغیر محض لاگت کی بنیاد پر بلا تفریق ہر خاص و عام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولتیں بالخصوص این آئی سی یو کی سہولت اعلی معیار پر فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت رازی اسپتال میں امراض نسواں ، زچہ بچہ،ذبابطیس،امراض جلد، امراض قلب، امراض اطفال، امراض چشم، نفسیاتی امراض، ناک کان حلق کے امراض، جنرل سرجری، نیورو سرجری، امراض دنداں ، امراض سینہ، جنرل میڈیسن، ہڈی جوڑ، امراض معدہ و جگراور امراض غدودکا بہترین علاج کی جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت عامہ میں الخدمت فاءونڈیشن 44اسپتال،66 میڈیکل سینٹرز، 116 کلیکشن سینٹرز، 286 ایمبولینسز، 44 فارمیسیزکے ساتھ اپنی خدمات سرابجام دے رہی ہے۔