البانیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

Albania Earthquake

Albania Earthquake

البانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) البانیہ میں 26 نومبر کو رونما ہونے والے 6٫3 کی شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہو گئی ہے۔

البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہوتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے اور امدادی کاروائیاں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔

ادھر البانوی وزارت برائے صحت و سماجی امور نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے سے 913 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی کاروائیوں میں البانیہ اور ترکی سمیت شمالی مقدونیہ، کوسوو، یونان اور دیگر ممالک سے ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

ترک ہنگامی حالات و آفات امور کے محکمے آفاد، ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا، ترک ہلال احمر نے زلزلے کے فوراً بعد البانیہ کو امداد روانہ کی تھی۔