ہمارا اتحادی ترکی کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ امریکہ کے ترکی کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر نکتہ چینی کی ہے۔

برطانوی رائٹر ز خبر ایجنسی کے سوالات کا جواب دینے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ وائے پی جی، پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ ہے۔

صدرِ ترکی نے بتایا کہ ہم اس چیز کو مغرب کو بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ امریکہ نے یہاں پر شامی دہشت گردوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ٹریلروں پر فوجی سازو سامان بھیجا ہے۔ یعنی نیٹو کا اتحادی ملک ترکی کو با اجرت فراہم نہ کردہ اسلحہ کو ان کو مفت میں دے رہا ہے۔

جناب ایردوان نے دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کرنے والے ترکی کا یہ کیسا اتحادی ملک ہے ، جو کہ دہشت گردوں کو ترکی مخالف اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں پر دہشت گرد راہدادی کے قیام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ، افسوس سے کہنا پرٹا ہے کہ امریکہ شام کے ملحقہ ہماری سرحدوں پر سیکورٹی زون کی مفاہمت سے متعلق ہماری توقعات کو پورا نہیں کر رہا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ ٹال مٹول سے کام لینے پر عمل پیرا ہے۔ اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو ہم اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔