’شاید امریکا سے اب ماضی کی طرح تعلقات نہ ہوں‘

 Dr. Asad Majeed

Dr. Asad Majeed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔

عظیم ایم میاں کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے تاہم کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں (چین اور امریکا ) سے تعلقات ہم جس حد تک متوازی چلا سکیں وہ چلائیں۔