امریکا میں اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 3 طلبا ہلاک

America School Firing

America School Firing

مشی گن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک اور 6 طلبا سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 طلبا اور ایک ٹیچر سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر کے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے 15 سے 20 راؤنڈ فائر کئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔