امریکا : فائرنگ کے حالیہ تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی

America Firing

America Firing

نیوارلینز (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی شہر نیوارلینز میں فائرنگ کے تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوارلینز کے فرنچ کوارٹر پیش آیا، فرنچ کوارٹر سیاحوں کا مشہور مرکز ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جس سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔