امریکہ سالہا سال سے ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کے درپے ہے، ایرانی صدر

Hassan Rohani

Hassan Rohani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) صدرِ ایران حسن روحانی کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ سالہا سال سے ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کے درپے ہے۔

ایرانی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرکاری دورے پر تہران آنے والے سویڈش وزیر خارجہ کو شرف ملاقات بخشنے والے صدر روحانی نے امریکی پابندیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہد ے سے خارج ہوتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ اڑھائی برسوں سے ایران کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ اس مقصد کے تحت اس نے ہمارے ملک پر پابندیوں کا پہاڑ لاد رکھا ہے۔

ایران کے عالمی اور کثیرالجہتی معاہدوں پر کار بند رہنے کے عمل کو جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے روحانی نے بتایا کہ امریکہ سالہا سال سے ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کی کوششوں میں ہے۔ جناب ٹرمپ نے اس ضمن میں کلیدی غلطیاں کی ہیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ پابندیوں کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ اگر یہ معاہدوں کو واپس لوٹتا ہے اور غیر قانونی اقدامات کی تلافی کرتا ہے تو اس کا راستہ کھلا رکھا جائیگا۔