امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

US Air Force Plane Crash

US Air Force Plane Crash

کیفلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکا کا ایف 16 فیلکن فائٹر جیٹ ریاست کیلیفورنیا میم واقع ایک گودام میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ایف 16 طیارہ امریکی ریاست کیفلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ائیر بیس کے قریب گودام میں گرکر تباہ ہوا۔

گودام پر طیارہ گرنے کے نتیجے میں وہاں موجود 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہا۔

امریکی فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم جہاز میزائل سے لیس تھا یا نہیں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔

امریکی ائیرفورس کے مطابق حادثہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر پیرس میں مارچ ائیر ریزرو بیس کے باہر مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

ائیرفورس ریزرو کے مطابق متاثرہ طیارہ جنوبی ڈکوٹا کے شہر سی اوکس فالز کے فضائی اڈے میں تعینات تھا اور نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ کی جانب پرواز کررہا تھا جس اسے حادثہ پیش آیا۔