امریکی سفارت خانے نے لبنان میں پرامن مظاہرین کی حمایت کر دی

Demonstrators

Demonstrators

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں ملک میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

30 اکتوبر کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان میں نئی حکومت خوشحال لبنان کے لیے مضبوط بنیاد بن سکتی ہے اور اپنے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ لبنان میں پرامن مظاہرے اور قومی اتحاد ایک پیغام ہے جس میں لبنان میں ایک موثر حکومت ، معاشی اصلاحات اور دائمی بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔