اینٹی کرپشن پنجاب کا لیگی رہنما چوہدری تنویر کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ

Chaudhry Tanveer

Chaudhry Tanveer

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) راولپنڈی میں اینٹی کرپشن پنجاب نے رہنما مسلم لیگ ن چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچی مگر وہ گھر پر نہیں تھے تاہم ان کی غیر موجودگی میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے جبکہ ان پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے ۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں لیگی رہنما پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔