عرب اتحاد کے حجہ اور مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 17 اہدافی حملے

Arab League Attacks

Arab League Attacks

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یمن کے صوبوں مآرب اور حجہ میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف 17اہدافی حملے کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بدھ کو عرب اتحاد کے ان فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں میں حوثی ملیشیا کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس کی 14 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں لیکن اس نے ان ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

گذشتہ ہفتے عرب اتحاد نے صنعاء کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ اگلے 72 گھنٹے میں کچھ ’’سویلین مقامات‘‘ خالی کر دیں۔اس نے خبردار کیا تھا کہ علاقے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

عرب اتحاد نے یہ انتباہ سعودی عرب کے جنوبی شہر اَبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے بعد جاری کیا تھا۔اس حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکا کے محکمہ خارجہ، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر اور دیگر متعدد ممالک نے ابھا کے ہوائی اڈے پرحوثیوں کے حملے کی مذمت کی تھی۔