عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیزمواد سے بھری کشتی تباہ کر دی

Arab League

Arab League

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کر دی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے بارودی مواد سے بھری کشتی کویمن کی بندرگاہ حودیدہ سے روانہ کیا تھا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغی اپنی کارروائیوں کے لئے یمن کی بندرگاہ حودیدہ کی بندرگاہ استعمال کررہے ہیں جو علاقے میں بحری تجارتی سرگرمیوں اورعالمی تجارت کے لئے خطرہ ہے۔

حوثی باغی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پرمتعدد حملے کر چکے ہیں۔