عرب اتحاد نے صرف پانچ گھنٹے میں یمنی حوثیوں کے 10 ڈرون مار گرائے!

Turki Al-Maliki

Turki Al-Maliki

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے صرف پانچ گھنٹے میں بارود سے لدے دس ڈرون تباہ کردیے ہیں۔حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے تھے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے آج علی الصباح حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔اس کے ردعمل میں حوثیوں نے اب سعودی عرب کی جانب ڈرون حملے تیز کررکھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے داغے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ’’حوثی دہشت گرد ملیشیا نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری اہداف کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں اور ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔‘‘

حوثیوں نے گذشتہ دس بارہ روز کے دوران میں سعودی دارالحکومت الریاض ،جازان اور خمیس مشیط کی جانب بیسیوں ڈرون اور بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ان میں ایک بیلسٹک میزائل ایک مکان پر گرنے سے سات شہری زخمی ہوگئے تھے۔

حوثی ملیشیا نے ایک بیلسٹک میزائل الریاض کی جانب داغا تھا۔اس کو عرب اتحاد نے سراغ لگا کر تباہ کردیا تھا مگر اس کا ملبہ شہر کے اقامتی علاقے میں ایک مکان پر گراتھا جس سے اس مکان کو نقصان پہنچا تھا۔