ارجن کپور فوٹو گرافر پر غصے میں آپے سے باہر ہو گئے

Arjun Kapoor

Arjun Kapoor

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار ارجن کپور دیوار پر چڑھ کر تصویر لینے پر فوٹوگرافر پر غصے میں آپے سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کرینہ کپور سے ملنے ان کے گھر پہنچے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فوٹوگرافرز کی ایک بڑی تعداد گھر کے باہر تھی تاہم دروازہ بند ہونے کے باعث ایک فوٹوگرافر ارجن اور ملائکہ کی ایک ساتھ تصویر لینے کے لیے دیوار پر چڑھ گیا جس پر ارجن کپور غصے میں آگئے۔

ارجن کپور نے فوراً فوٹوگرافر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ تھوڑا تمیز کریں، یہ غلط ہے لہذا آپ نیچے اتریں، کسی کے گھر کی دیوار پر ایسے نہیں چڑھا جاتا تاہم فوٹوگرافر کے منع کرنے پر ارجن مزید غصے میں آگئے اور ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اب آپ مان بھی نہیں رہے جس کے بعد فوٹوگرافر وہاں سے بھاگ گیا لیکن ارجن نے پیچھا نہیں چھوڑا اور کہا کہ بھائی صاحب ادھر آؤ اب کیوں ڈر کر بھاگ رہے ہو۔