آرمینیا نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقائی امن و امان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

صدر ایردوان نے آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان پر حملے کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” آذربائیجان پر ایک اور حملے سے آرمینیا نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقائی امن و امان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ترک ملت ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے تمام امکانات کے ساتھ اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ ہے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری نے بھی آرمینیا کے تحریکی اقدامات کے مقابل ناکافی ردعمل کا اظہار کر کے اپنے دوہرے معیاروں کی تصدیق کر دی ہے۔منسک کے تین فریق روس، امریکہ اور فرانس تقریباً 30 سال سے اس طرف سے نہایت لاپرواہی برت رہے ہیں اور حل سے بعید روّیہ اختیار کئے ہوئے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں آرمینی عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ انہیں تباہی کی طرف گھسیٹنے والی حکومتوں اور کٹھ پتلیوں کی طرح استعمال کرنے والوں کے مقابل اپنے مستقبل کا دفاع کریں۔

انہوں نے پوری دنیا سے قبضے اور ظلم کے خلاف آزربائیجان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “آج آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ایک دفعہ پھر مجھے ان کے پُر عزم اور اٹل موقف کو جاننے کا موقع ملا اور جیسا کہ میں نے انہیں بھی کہا ہے کہ ترکی”واحد ملت” کے نقطہ نظر کے ساتھ اپنے آذربائیجان کے بھائیوں کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بناتا رہے گا”۔