آرمینا: ہمیں ترکی سے مثبت اشارے مل رہے ہیں، مثبت اشاروں کا مثبت جواب دیا جائے گا

Nikol Pashinyan

Nikol Pashinyan

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے کہا ہے کہ ہم ترک رائے عامہ سے مثبت اشارے لے رہے ہیں۔

پاشینیان نے کہا ہے کہ “ہم ان اشاروں کا جائزہ لیں گے اور مثبت اشاروں کا مثبت جواب دیں گے “۔

انہوں نے دارالحکومت ایریوان میں منعقدہ حکومتی اجلاس میں ایجنڈے کے موضوعات کے جائزے لئے۔

خطاب میں ترکی۔آرمینیا تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے پاشینیان نے کہا ہے کہ “ہم ترک رائے عامہ سے بعض واضح مثبت اشارے موصول کر رہے ہیں۔ہم ان اشاروں کا جائذہ لیں گے اور مثبت اشاروں کا مثبت جواب دیں گے”۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 25 اگست کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ “پہاڑی قارا باغ پر قبضے کے خاتمے کے بعد ہمارے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے نئے رون کھُل گئے ہیں۔ ہم نے آرمینیا سے کہا ہے کہ اس موقعے سے استفادے کی صورت میں ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے”۔