آرمی چیف کا پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Pervez Musharraf and Qamar Javed Bajwa

Pervez Musharraf and Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے،اللہ پاک سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف انتقال ہوگیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں جن کا آج انتقال ہوا۔

پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔