آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارت 36 رنز پر ڈھیر

Adelaide Test

Adelaide Test

ایڈیلیڈ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور 36 پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پرڈھیرہوگئی۔ اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ 1974 میں بنایا گیا تھا، بھارت کے 9 بیٹسمین آؤٹ جبکہ محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، کسی ایک کو بھی ڈبل فیگر تک رسائی کی مہلت نہیں ملی۔

جوش ہیزل ووڈ نے 5 اورپیٹ کمنز نے 4 شکار کیے۔ پہلی اننگز میں 191 تک محدود رہنے والی آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلیے صرف 90 رنز درکار ہیں۔