آزادکشمیر الیکشن میں 58 فیصد ٹرن آؤٹ، کس جماعت نے کتنے ووٹ لیے؟

Azad Kashmir Election Turnout

Azad Kashmir Election Turnout

آزادکشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32.5 ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جس کی شرح 25.65 ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے جس کی شرح 18.28 ہے۔

اس کے علاوہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کیے۔