آزاد کشمیر انتخابات کے لئے متعین پولنگ عملہ روانہ

 Elections

Elections

مظفر آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کیلئے روانہ ہونا شروع ہو گیا۔

آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ پولنگ کے سامان کی تقسیم بھی شروع ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے مجموعی طورپر 45 حلقوں بشمول مہاجرین مقیم پاکستان کےلئے 33 ہزار 616 ملازمین پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 27 ہزار 131 ملازمین خدمات سرانجام دیں گے، ان 33 حلقوں میں 5123 پریذائیڈنگ افسر، 7 ہزار 336 پولنگ افسر اور 14 ہزار 672 پولنگ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے ہیں۔