آزاد کشمیر میں 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

Azad Kashmir, Lockdown

Azad Kashmir, Lockdown

مظفر آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آزاد کشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کا اطلاق 29 جولائی رات 12 بجے سے 2 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت ختم اور سیاحتی مقامات، پبلک پارکس مکمل بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز کے مراکز جیسے میڈیکل اسٹورز، بینک، پیٹرول پمپس، کریانہ اسٹور، سبزی، فروٹ، بیکری ،دودھ ، گوشت کی دکانیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقررہ اوقات کار میں ایس او پی کے تحت لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رہیں گی۔