آذربائیجان کے وزیر دفاع ترکی کے دورے پر

Azerbaijan Minister of Defense

Azerbaijan Minister of Defense

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف کےساتھ ملاقات کی۔

حسن اوف ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترکی پہنچنے پر حلوصی آقار نے فوجی تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

یاد گاری دفتر پر دستخط کے بعد دونوں وزرائے دفاع نے پہلے دو طرفہ مذاکرات کئے اور بعد ازاں بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ و علاقائی دفاع کے اور دفاعی شعبے میں تعاون کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔