بچے کی دماغی صحت کیلئے انار کا جوس حیرت انگیز ٹانک

Pomegranate Juice

Pomegranate Juice

امریکہ میں ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق میں بتایا کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی دماغی صحت کیلئے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ حمل کے تیسرے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کا ایک گلاس ضرور پئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیرانتظام بریگھم ویمن ہسپتال کے ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے One PLOS میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دس میں سے ایک بچے کو آکسیجن کی کمی یا دماغی کمزوری کا سامنا ہوتا ہے اگر ماں کے پیٹ میں بچے کو آکسیجن کی کمی رہی ہو تو اس کی بینائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کے ابتدائی 78 ہفتوں کے دوران اپنا طبی معائنہ کرانے والی 78 خواتین کو بتایا گیا کہ ان کے پیٹ میں بچے کی نشو ونما سست روی سے ہو رہی ہے۔

ماہرین نے مائیں بننے والی عورتوں کو کیپسول کھانے کے بجائے انار کا جوس پینے کا مشورہ دیا۔