بدین کا نوجوان کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کا نوجوان کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا، کراچی ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں نے زخمی نوجوان کو اسپتال کی حدود میں دم توڑنے پر مجبور کردیا، جنازے نماز میں سینکڑوں افراد شریک، شہر پورا سوگ میں ڈوب گیا۔۔

بدین شہر کا رہائشی عرفان ملاح نامی نوجوان کینجھر جھیل میں دوستوں کے ساتھ گھومنے گیا اور نہانے کے دوران کشتی والے کی لاپرواہی کے باعث کشی میں لگے پنکھے سے ٹکرا گا جس کے باعث عرفان شدید زخمی ہوگیا، عرفان کو پہلے مکلی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سہولیات اور ایمبولنس نا ہونے کے باعث پرائیوٹ ایمبولنس میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں پر ضمنی الیکشن کی گہماگہمی کے باعث ٹریفک جام تھا ، دیر ہوجانے کے باعث عرفان نے کراچی جناح اسپتال کی حدود میں دم توڑ دیا۔

خبر بدین شہرمیں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا، عرفان شہر میں سماجی سرگریوں میں آگے آگے ہونے کے باعث ہر دل میں بسا تھا اس لیئے اس کی جنازہ نماز میں سینکڑو افراد نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشک بار تھی، مرحوم کو شہر کے شاہ قادری قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔۔