بغداد کی مسجد میں بم دھماکا، 7 نمازی جاں بحق، 20 زخمی

Baghdad Mosque Blast

Baghdad Mosque Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور 20 سے زاید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں بارودی جیکٹ اور بم کا استعمال کیا گیا۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں میں‌ سے بعض‌ کی حالت زیادہ تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ داعش کو شکست دینے کے بعد بغداد میں سنہ 2017ء کے بعد بم دھماکوں کے واقعات میں کافی کمی آئی تھی۔ تازہ بم دھماکوں‌ نے دارالحکومت بغداد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔