بختاور نے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر شیئر کر دی

Bakhtawar Bhutto Son

Bakhtawar Bhutto Son

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز بختاور بھٹو کی جانب سے بیٹے میر حاکم کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے پرایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی سوتے ہوئے تصویر شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

بختاور نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے کی تاریخ پیدائش (10 نومبر2021 ) بھی لکھی۔