بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکا، ایک شخص زخمی

Balochistan Turbat Blast

Balochistan Turbat Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) تربت شہر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں ابھی تک ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

پولیس اور ایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔