بلوچستان: کورونا سے شہید طبی عملے کے لواحقین حکومتی امداد کے منتظر

Doctors

Doctors

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف بلوچستان میں فرنٹ لائن پر جانوں کی قربانیاں دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لواحقین پچھلے6 ماہ سے حکومتی اعلانات کے تحت ملنی والی مراعات اور مالی امداد کے منتظر ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کو ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیاہے اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق صوبے میں 19 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 203افراد کورونا سے انتقال کرگئے ان میں 5 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے20 اہلکار بھی شامل ہیں۔

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو’شہید‘ قرار دے کر ان کے لواحقین کے لیے مراعات اور محکمہ صحت کے عملے کے لیے الاؤنس کا اعلان کیا تھا تاہم حکومتی وعدے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی فائلوں اور میڈیا کی حد تک ہی محدود رہے۔