بلوچستان میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد تک پہنچ گئی

Balochistan - Coronavirus

Balochistan – Coronavirus

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 754 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 54 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.6 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے وار جاری، مزید 32 افراد جان سے گئے

دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اور 541 افراد میں سے 44 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق اس سے ایک روز قبل یعنی 12 نومبر کو بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16393 اور ہلاکتیں 156 ہو چکی ہیں۔