بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ

Balochistan Corona Cases

Balochistan Corona Cases

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد سے بڑھ کر 11 فیصد ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے کے 5 اضلاع میں 503 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 55 کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 20 مثبت کیسز ضلع کیچ اور 17 کیسز ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے جبکہ گوادر سے 13 کیسز سامنے آئے۔

حکام محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 5.5 فیصد سے بڑھ کر 11 فیصد ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد ہو گئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 3 مریضوں کے انتقال کے بعد صوبے میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 325 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔