بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 9.67 فیصد تک پہنچ گئی

Balochistan, Coronavirus

Balochistan, Coronavirus

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو کی شرح9.67 فیصد رہی جو خطرے کی گھنٹی ہے۔

محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کیسز پورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح67۔9 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 62 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز بلوچستان کے 5 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 970 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20822 ہو گئی ہے۔ صوبے بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19629 ہے۔