بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 ایف سی اہلکار شہید

Balochistan Terrorists Firing

Balochistan Terrorists Firing

ہرنائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں عید سیکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے شہید اہلکاروں میں سپاہی یار محمد کا تعلق سبی سے ہے جبکہ شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔