بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

Polio Campaign

Polio Campaign

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

سربراہ انسدادپولیو سیل راشد رزاق نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں تاہم 29 مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔

راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29 مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے۔