بلوچستان: 23 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Corona Vaccine

Corona Vaccine

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں اب تک مجموعی طور پر 23 ہزار 277 افرادکو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی گئی جب کہ اس تعداد میں 60 سال سے زائد عمر کے 585 افراد بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 15 ہزار 553 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو انسداد کورونا کی پہلی ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ 7 ہزار 139 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو انسداد کورونا کی دوسری ویکسین بھی لگادی گئی ہے۔

بلوچستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 6 لاکھ ہےجن میں 585 افراد کو انسداد کورونا کی پہلی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں بلوچستان میں اب تک کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 19ہزار 395 ہےجب کہ صوبے میں کورونا کی شرح گزشتہ روز 4 فیصد تھی۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن نادرا کے پاس ہوتی ہے۔