بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 12 سینیٹر کون ہیں؟

Senate

Senate

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) اس مرتبہ بلوچستان سے 12 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں سے چار کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور دو دو اراکین سینیٹ کا تعلق نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے جب کہ مسلم لیگ ن، بلوچستان نیشنل پارٹی ، جے یو آئی ف اور ایک آزاد رکن سینیٹ بھی اپنی مدت پوری کر کے سینیٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے چار سینیٹر دوبارہ انتخابی دگل میں اتر رہے ہیں جن میں منظور کاکٹر ،سرفراز بگٹی ،مولانا عبدالغفوری حیدری اور محمد عثمان خان کاکٹر دوبارہ سینیٹر بننے کے لیے میدان میں ہیں۔

بلوچستان سے اپنی 6 سالہ مدت پوری کرنے کے بعدریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ ،سرفراز احمد بگٹی ،محمد خالد بزنجو اور نصرت شاہین شامل ہیں۔

بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر جب کہ محمد خالد بزنجو ، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور نصرت شاہین بی اے پی کی محترمہ کلثوم پروین کی خالی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔

رواں سال 6 سال کی مدت پوری کرکے ریٹائر ہونے والوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکٹر اور گل بشری ،نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی اور اشوک کمار ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہزیب درانی، جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹ میں ایک آزاد رکن محمد یوسف بادینی شامل ہیں۔