بلوچستان میں تجارتی مراکز مکمل بند کرنے کے ایام میں تبدیلی

Balochistan Markets

Balochistan Markets

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تجارتی مراکز مکمل بند کرنے کے ایام میں تبدیلی کر دی۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ کی جانب سے تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اب بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کے سلسلے میں صوبے میں تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو بند رکھنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں جس کے بعد اب تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔