بلوچستان: اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

School

School

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو دے دیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام اساتذہ کی حاضری چیک کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔

صوبائی حکومت نے یہ مراسلہ ملازمین کے احتجاج میں اساتذہ کی شرکت کے پیش نظر ارسال کیا ہے۔