لاہور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کا چار رکنی سیکورٹی وفدنے آج قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان سے قبل بنگلہ دیش کا چار رکنی سیکورٹی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔
گزشتہ روز وفد نے کراچی میں میچ وینیو سائوتھ اینڈ کلب کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران سیکورٹی حکام نے بریفنگ بھی دی۔ وفدنے آج قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،وفد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم سیکیورٹی کنٹرول کا معائنہ بھی کرے گا ۔