بنگلا دیش پریمئر لیگ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ، سترہ رنز کے عوض چھ وکٹیں گرا دیں

Muhammad Amir

Muhammad Amir

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلا دیش پریمئر لیگ کے پہلے کوالیفائرز میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ نے کرکٹ دیوانوں کو حیران کر دیا، سترہ رنز کے عوض چھ وکٹوں کا کارنامہ کر دکھایا۔

ڈھاکہ میں بنگلا دیش پریمئر لیگ کی سرفہرست کھلنا ٹائیگرز کا نمبر ٹو راجشاہی رائلز سے میچ پڑا، محمد عامر کی ٹیم کھلنا ٹائیگرز نے مقررہ بیس اوور میں تین وکٹ پر ایک سو اٹھاون رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے تباہ کن بولنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، ایک دو نہیں بلکہ چھ مہرے کھسکائے، حریف بلے باز لیفٹ آرم بولر کا سامنا نہ کر پائے، خطرناک بولنگ کا سامنا، چار اوور میں صرف سترہ رنز بنائے۔

مدمقابل شعیب ملک کے 80 رنز بھی ٹیم راجشاہی رائلز کو شکست سے نہ بچا پائے، پوری ٹیم بیسویں اوور میں ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہو گئی، مقابلے کو یکطرفہ بنانے والے اکلوتے محمد عامر مین آف دی میچ قرار پائے۔