باڑہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں ساڑھے چھ من چرس برآمد کرکے درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ عالم گودر میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروایئوں میں ساڑھے چھ من چرس برآمد کرکے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
منشیات مارکیٹ میں اس کی قیمت پچاس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45ٹن منشیات قبضہ میں لیا ہے۔