بشارالاسد اور ان کی اہلیہ کرونا سے صحت یاب

 Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے ایوان صدر کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بشارالاسد اور خاتون اول اسما الاسد کرونا کی وبا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد وہ جلد ہی معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریوں‌پر واپس آجائیں گے۔

خیال رہےکہ 8 مارچ کو 55 سالہ بشارالاسد اور ان کی 45 سالہ اہلیہ اسما الاسد کے ‘کوویڈ 19’ کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اسما الاسد چھاتی کے سرطان کا بھی شکار ہوچکی ہیں تاہم اب وہ صحتب یاب ہوچکی ہیں‌۔ دونوں میاں بیوی پر کرونا وبا کے معمولی اثرات ظاہر ہوئے تھے۔

شامی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر بشارالاسد اور خاتون اول کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وہ 9 دن تک اس وبا کا شکار رہے۔ وہ جلد ہی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔

خیال رہے کہ شامی انسداد کرونا کمیٹی کے ایک رکن نے کہا تھا کہ مارچ کے شروع میں کرونا کی لہرمیں تیزی دیکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں فروری کےمہینے میں کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل شروع ہوگیا تھا تاہم وبا کی تازہ لہر کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔