INVEREX ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا، چیئرمین DMC سائوتھ ملک فیاض مہمان خصوصی ہونگے

INVEREX TROPHY BASKETBALL TOURNAMENT

INVEREX TROPHY BASKETBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری ” INVEREX ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا گرینڈ فائنل (آج) مورخہ 13ستمبر2019ء کو کھیلا جائیگا فائنل کے مہمان خصوصی چیئر مین DMCسائوتھ ملک فیاض کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل معرکہ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل فالکن باسکٹ بال کلب کو 38کے مقابلے میں 43باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔

فاتح کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 13،جازیب عباسی 12اور وجیح عباسی نے12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے انزہ عمر 14،عمر شبیر 12اور اویس خان نے9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،سید مصنف شاہ اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور حمزہ پروانی تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ویمن ٹیم کی کپتان رجا صفدر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر