معتمرین کی صحت پر گہری نظر ہے: سعودی وزارت صحت

Saudi Ministry of Health

Saudi Ministry of Health

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام مکہ معظمہ میں عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے پہنچنے والے زائرین کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے بعد عمرہ زائرین کو مکہ معظمہ اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عمرہ کی بہ تدریج بحالی کے لیے تمام ضروری طبی اقدامات کیے گیے ہیں۔

مکہ معظمہ میں سعودی عرب کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈکٹر وائل مطیر نے بتایا کہ وزارت صحت معتمرین کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں اجیاد ایمرجنسی اسپتال کو ہنگامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ مکہ کے مرکزی علاقے میں محکمہ صحت کے حکام موجود ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں معتمرین کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سروسز کا انتظام کیا گیا ہے۔

ادھر مکہ معظمہ زون کے محکمہ صحت کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں مکہ مکرمہ میں‌ تمام ضروری طبیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا مکہ کے تمام داخلی راستوں پر بصری اسکریننگ ٹیمیں تعینات ہیں جو عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کر رہی ہیں۔