بہترین وزیراعلیٰ عثمان بزدار یا مراد علی شاہ؟ عوام کی ٹوئٹر پر ووٹنگ

Murad Ali Shah - Usman Bazdar

Murad Ali Shah – Usman Bazdar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لے کر ٹوئٹر پر عوام نے ووٹنگ کی۔

معروف پاکستانی کالم نگار اور صحافی انور لودھی نے دونوں کے مابین ٹوئٹر پر ووٹنگ کرائی اور جانچا کے صارفین بہتر وزیراعلیٰ کسے مانتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اس ضمن میں 17,668 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 88 فیصد عثمان بزدار نے حاصل کیے جب کہ 12 فیصد مراد علی شاہ نے حاصل کیے۔

اس طرح ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے مراد علی شاہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کو حال ہی میں کورونا وائرس کے بچاؤ پر کیے گئے اقدامات پر خوب سراہا گیا تھا۔