بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ضمنی الیکشن میں کامیابی تاریخ ساز ہے میرپور کی غیرت مند عوام نے کسی بھی لالچ میں آئے بغیر درست فیصلہ کیا ہے ہم میرپور کی غیور عوام کے فیصلے کو سرا ہتے ہیں شفا ف اور پر امن الیکشن کرو انے پر چیف الیکشن کمشنر کو مبا رکبا د پیش کر تے ہیںان خیا لات کا اظہا ر چو ہدری محمدیونس آف بروٹی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چو ہدر ی کی فتح سا ری کشمیر ی قوم کی فتح ہے وفا قی حکومت اور حکومت آزاد کشمیر کی مداخلت کے باوجو د پیپلز پا رٹی کے امیدوا ر کو شکست کا سا منا کر نا پڑا عو ام نے بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیا دت پر اعتماد کا اظہار کر کے کشمیر ی ہو نے کا ثبو ت دیا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ ضمنی الیکشن شفا ف اور پر امن کرو انے میں چیف الیکشن کمشنر چو ہدر ی منیر احمد اور ان کی پو ری ٹیم مبا رکباد کی مستحق ہے اس سے قبل بھی جنر لہو ئے اور ضمنی الیکشن بھی ہوئے لیکن میر پو ر میں29ما ر چ کا ضمنی الیکشن میںشفا ف انداز میں منعقد کروا یا گیا اس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی اس کا کر یڈ یٹ چیف الیکشن کمشنر چو ہدر ی منیر احمد اور ان کی ساری ٹیم کو جا تا ہے اور جلد بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیا دت میں آزاد کشمیر میں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی حکومت قائم ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اووسیز کشمیری را ہنما اور بھمبرکی معروف سما جی شخصیت چو ہدری حق نواز آف گڑھا للیاںنے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بیر سٹر سلطا ن محمو د چو ہدر ی کی تاریخ سا ز کا میا بی پو ری کشمیر ی قوم کی کا میا بی ہے میر پو ر کی عوام نے کر پٹ حکومت اور ان کے اتحا دیوں کو بر ی طر ح شکست فا ش سے دو چار کیا ہے میرپو ر کی غیو ر عوام کو بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو بھا ری اکثریت سے کا میا ب کرو انے اور عوام اورخطہ کے وسا ئل کو لو ٹنے وا لو ں کو ان کی اصل شکل دیکھا نے پر سلام پیش کر تے ہیں 5اپر یل کو قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی بھمبر آمد پر شا ندا ر استقبا ل کر ینگے میر پو ر سے چلنے والا سو نا می انشا اللہ پو رے آزاد کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے گااور بہت جلد آزاد کشمیر میں بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیا دت میں حکومت قائم ہو گی بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجا گر کیا ہے انشا اللہ قائد تحر یک عمرا ن خا ن اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیا دت میں جلد مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیو ں کو جلد آزادی نصیب ہو گی انہو ں نے کہا کہ مجید حکومت نے میر پو ر کے ضمنی الیکشن میں پیسے کے عو ض لو گو ں کے ضمیرو ں کو خر ید نے کی کو شش کی لیکن با ضمیر اور با غیرت عوام نے کسی بھی لا لچ کے بغیر کشمیر ی عو ام کے عظیم لیڈر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو بھر پو ر تا ریخی شاند ار کا میا بی سے ہمکنا ر کیا ن لیگ کی مفا ہمتی پا لیسی بھی پیپلز پا رٹی کے امید وار کو کا میا ب نہ کروا سکی وفا قی حکومت نے بھی قائد کشمیر کی الیکشن میں مخا لفت کی میر پو ر کی عوام نے ان کو بھی مستر د قائد کشمیر کی شا ند ار کا میا بی پر میر پو ر کی عو ام مبا رکبا د کی مستحق ہیمجید حکوم کی مخا لفت کے با وجود میر پو ر کی غیو ر عو ام نے بیرسٹر سلطا ن کو تا ریخ ساز کا میا بی سے ہمکنا ر کیا جتنے مخا لفین اتحاد کر لیں نا کا می ان کا مقدر بن چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصاف آزا د کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی بھمبر آمد پر اہلیا ن بھمبر میں شدید جو ش وخروش استقبا لیہ کمیٹیا ں قائم استقبا ل کو تا ریخی بنا نے کے لئے کا رکنو ں کو ذمہ دا ریا ں سونپ دی گئیں تفصیلا ت کے مطا بق بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہد ری 5اپر یل کوتحر یک انصا ف آزاد کشمیر پنجا ب کے مر کز ی را ہنما چو ہدری غلا م حسین آف دھریا کی طرف سے دئیے جا نیو الے استقبالیہ میں شر کت کر ینگے استقبا لیہ تقر یت میں تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے صدر مسئلہ کشمیر کی مو جو دہ صورتحا ل پررو شنی ڈا لیں گے اور پا کستا ن تحر یک انصا ف بھمبر کے کا رکنو ں سے تا ریخی خطا ب کر ینگے بیرسٹر سلطا ن محمود کا پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شا مل ہو نے کے بعد یہ پہلا دورہ بھمبر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)10اپر یل کوبھمبر میں دعوت اسلا می کا تا ریخی مذ ہبی اجتما ع ہو گا جس میں شہزادہ امیر اہلسنت حضر ت مو لا نا حا جی بلا ل رضا قا دری عطا ری بیا ن فر ما ئیں گے بھمبر عمو ری کا بینہ میں ہو نے وا لے دعوت اسلا می کے سنتو ں بھر ے اجتماع کے سلسلے میں تیاری را بطے تیز کر دے گے ان خیا لا ت کا اظہا ر رکن کا بینہ دعو ت اسلا می مو لانا اویس رضا قا دری نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ امیر اہل سنت حضرت علامہ مو لانا محمد الیاس عطا ر قادری رضو ی کے شہزادے حا جی بلا ل رضا قادری عطا ری کا بھمبر تشر یف لا نا با عث فخر اور اعزاز ہے حا جی بلا ل رضاقادری عطا ری کے بیا ن سے بھمبر میں مد نی انقلاب آئے گا علم وعمل کے نو ر سے عاشقا ن رسو ل اپنے دلو ں کو منو ر فرما ئیں گے اجتماع میںعلماواکرا م وشخصیا ت کی بڑ ی تعدادشر کت کر ے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بارشو ں کے وقفے وقفے کے ساتھ جا ری سلسلہ سے گئی سردی وا پس آگئی گر م ملبوسات کے ساتھ ساتھ پکو ڑوں سمو سوں اور خشک میو ہ جا ت کا استعما ل بڑ ھ گیا گند م کی فصل بہتر ہو نے کے امکا نات بڑ ھ گئے جبکہ شجر کا ری کے لئے لگا ئے جا نے وا لے پو دا جا ت کو بھی دلکش منظر پیش کر نے لگے خشک ند ی نا لے بھی پا نی سے بھر آئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شاندار فتح پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بھر پور عوامی ریفرنڈم ہے آزاد کشمیر کے عوام نے گٹھ جوڑ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اب آزاد کشمیر میں مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو گا وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید بد ترین شکست پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے استعفیٰ دے شاندار کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نظام کی حقیقی تبدیلی، ریاستی تشخص کی بحالی کا ایجنڈا لے کر نکلے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کر دیا ہے بیرسٹر سلطان عوامی لیڈر ہیں ان کی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششیں بھی لائق تحسین ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں برنالہ سے بھی سیٹ جیت کر بیرسٹر کو تحفے میں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈہالہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جیت کے موقع پر تحریک انصڑاف کے زیر اہتمام ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہیں ان کی بھر پور کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا سونامی آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے جو جلد ہی کرپٹ ٹولے کو بہا لے جائیگا کرپشن، لوٹ مار اور میرٹ کی پامالی کیلئے جاری مفاہمت کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی مک مکا اور گٹھ جوڑ کی سیاست اب آزاد کشمیر سے بھی تحریک انصاف صفایا کریگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عبدالمجید اور ان کے حواریوں نے تمام تر سرکاری وسائل جھونکنے کے باوجود جس عبرتناک شکست کا سامنا کیا ہے اس کے بعد ان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے سرکاری وسائل کے جھونکنے کے باوجود بیرسٹر سلطان محمود کی فتح نے یہ ثابت کر دکھایا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور آئندہ آزاد کشمیر بھر میں تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت، حمایت عقیدت اور محبت نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط کر دیا ہے بیرسٹر سلطان کی بھر پور کامیابی نے آئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کا پیشگی اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں برنالہ سے بھی امپورٹڈ امیدوار کو چلتا کر دینگے اور برنالہ سے کلین سویپ کر کے سیٹ بیرسٹر سلطان اور عمران خان کو تحفے میں دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر میں 10 سال سے انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہو سکے تاجروں کی نمائندہ تنظیم نہ ہونے سے تاجروں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ 10 سال قبل ہونیوالے الیکشن میں عبرتناک شکست کھانے والا شخص خود ساختہ انجمن تاجران کا صدر بنا کر ذاتی نمائش، انتظامیہ اور تاجروں اور شہریوں کو بلیک میل کرنے لگا تاجروں کا 10 سال سے الیکشن نہ ہونے پر شدید احتجاج ضلعی انتظامیہ سے انجمن تاجران کے الیکشن کروانے کا اور خود ساختہ صدر کو انجمن تاجران کا نام استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بھمبر کے 10 سال سے الیکشن نہ ہو سکے 10 سال قبل انجمن تاجران کے الیکشن ہوئے تھے جس میں ڈاکٹر عبدالشکور راجہ اور چوہدری عبداللہ گروپ مد مقابل تھے جس میں ڈاکٹر عبدالشکور گروپ نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا تھا جبکہ حاجی عبداللہ گروپ کو عبرتناک شکست ہوئی تھی شکست کھانے کے بعد حاجی عبداللہ گروپ نے عدالتوں کا رخ کیا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے بھی انکے خلاف فیصلہ آیا اور حاجی عبداللہ نامی شخص خود ساختہ صدر بن بیٹھا جبکہ 10 سال قبل انجمن تاجران بھمبر کے الیکشن ہوئے لیکن اس کے بعد سے لیکر آج تک انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہو سکے الیکشن نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 سال قبل شکست کھانے والا گروپ کا سربراہ انجمن تاجران بھمبر کا خود ساختہ صدر بن بیٹھااور انجمن تاجران کے نام پر ذاتی نمود و نمائش کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ، تاجروں کو شہریوں کو بلیک میل کرنے لگا جبکہ حقیقت میں آج بھی چند تاجروں کے علاوہ اس کے ساتھ کوئی تاجر نہ ہے موصوف جب بھی انجمن تاجران کے الیکشن کے حوالے سے کوئی کوشش ہوتی ہے تو مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں پیدا کر دیتا ہے یوں انجمن تاجران بھمبر کے الیکشن نہ ہونے سے بھمبر کے تاجروں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے بھمبر کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے الیکشن کروانے کیلئے عملی اقدتامات اٹھائے جائیں اور خود ساختہ اور نام نہاد صدر کو انجمن تاجران کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ نون کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیساں کھل کر سامنے آ گئی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ پہلے ہی خود کشیاں کر رہے ہیں اور حکومت اوپر سے جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان واحد ملک ہے جس میں پٹرولیم کی قیمتوں کی کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کی مشکلات میں کمی نہیں کر سکتی تو ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے پاکستان تحریک انصاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھر پور آواز بلند کریگی اور عوام کے مسائل اور مشکلات کم کروانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کہا ہے کہ نا اہلی ، بد ترین کرپشن اور بد انتظامی کی بناء پر چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے اہل نہیں رہے انہوں نے نہ صرف یہ کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا وقار زرداری ہائوس کے ملازمین میں قدموں میں رلایا بلکہ بیرسٹر سلطان محمود کو شکست دلوانے کیلئے دو ماہ تک ریاست بھر کے وسائل کو میرپور میں ہی لٹایا جس پر عوام نے بھی انہیں عبرت کی مثال بنا دیا اور نون لیگ کی بیساکھیوں کے باوجود ان کا امیدوار شکست سے دوچار ہو گیا پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی ان کے بجائے کسی اور کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے منتخب کریں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے نون لیگ کے امیدوار کو حکماً پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری سے غیر ریاستی جماعتوں کی کشمیری قیادت کی بے چارگی، بے بسی اور ان کی اوقات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے غیر ریاستی جماعتوں کے تمام ممبران اسمبلی ، عہدیداران و کارکنان سے اپیل کی کہ اگر وہ اپنی قسمت کے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے کشمیر فریڈم موومنٹ کا باوقار پلیٹ فارم حاضر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سیرلہ کے راہنما شفقات احمد قریشی یوتھ ونگ بھمبر کے راہنما اسامہ چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں عوام نے ضمیر کا فیصلہ کرتے ہوئے اجارہ داری اور مک مکا کی سیاست کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی تحریک انصاف کی عظیم فتح ہے میرپور کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مفاہمتی پالیسی کو منگلا ڈیم برد کر دیا ہے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت کی میرپور کے حلقہ 3 میں بھر پور مداخلت اور سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود عوام نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب کرا کے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں کارکنان تحریک انصاف کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان کی کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہیں اور میرپور کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف پر بھر پور اعتماد کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس اب کوئی نظریاتی سیاست نہیں آزاد کشمیر میں اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی گنجائش نہیں آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف آزاد کشمیر بھر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کلین سویپ کریگی۔